تازہ تریندنیارجحان

الاسکا میں ٹرمپ اور پیوٹن کی تاریخی ملاقات، یوکرین جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا

شیئر کریں

امریکی صدر ٹرمپ اور روسی رہنما پیوٹن کے درمیان ملاقات!

جنگ کے حل کے لئے کوئی واضح معاہدہ طے نہیں پایا:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے الاسکا میں ایک تین گھنٹے کی ملاقات کے

بعد کہا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روس کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچنا ضروری ہے۔

تاہم، اس ملاقات کے اختتام پر کوئی جنگ بندی کا معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں، ٹرمپ اور پیوٹن نے بعض غیر واضح امور پر پیش رفت کا دعویٰ کیا،

مگر تفصیلات اور صحافیوں کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔ ہمیشہ گفتگو کے حوالے سے سرگرم رہنے

والے ٹرمپ اس بار خاموش رہے اور انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ پیش رفت کی ہے،

لیکن جب تک معاہدہ نہیں ہوتا، عملدرآمد کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اس دوران، امریکی صدر ٹرمپ نے پس منظر میں ایک بینر کے سامنے کھڑے ہو کر کہا کہ ہم نے کچھ پیش رفت کی ہے،

مگر کوئی حتمی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ دوسری جانب، یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ہفتہ کو ٹرمپ

سے ملاقات کے بعد کہا کہ یوکرین تعمیری تعاون کے لیے تیار ہے اور وہ پیر کو واشنگٹن روانہ ہوں گے۔

دریں اثنا، روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے حوالے سے اپنے موقف میں کسی قسم کی تبدیلی کا اشارہ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ بحران کی بنیادی وجوہات کا حل نکالنا ضروری ہے اور ماسکو کو اپنے جائز تحفظات

کو دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ یوکرین کی سیکورٹی کو یقینی بنانا اہم ہے۔

اگرچہ، دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کے حوالے سے کسی واضح یا عملی پیش رفت کا اعلان نہیں کیا،

حالانکہ یہ ٹرمپ کے لیے جمعہ کی ملاقات میں بڑا ہدف تھا۔ ماہرین کے مطابق، یہ جنگ،

جو کہ یورپ میں 80 سالوں سے جاری سب سے ہلاکت خیز تصادم ہے،

اب تک لاکھوں انسانوں کو ہلاک یا زخمی کر چکی ہے،

جن میں اکثریتی تعداد عام یوکرینی شہریوں کی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ انہوں نے پیوٹن کے

ساتھ ممکنہ زمینی تبادلے اور یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانتوں پر بات چیت کی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button