
کرچی میں ملینیم مال میں خوفناک آگ، امدادی کارروائیاں جاری:
کرچی کے گلستان جوہر موڑ کے قریب واقع ملینیم مال میں منگل کی رات ایک بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،
جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔
مرکزی کمانڈ اور کنٹرول سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، ریسکیو 1122 سندھ کی ٹیموں
کو فوری طور پر اطلاع ملی اور انہوں نے ہنگامی طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 12 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، دو اسنارکلز اور چار ایمبولینسز جائے حادثہ
پر پہنچ گئیں تاکہ کسی بھی قسم کی فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ عمارت میں دھواں بھر جانے اور
پانی کی فراہمی میں مشکلات کے سبب فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا رہا، مگر ان کی
کوششوں سے آگ کا جزوی طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس کے مزید پھیلاؤ کو روک دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے:
کراچی رہائش کیلئے دنیا کا چوتھا بدترین شہر قرار
ملائیشیا کی سستی ترین ائیر لائن ائیر ایشیا نے کراچی کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا
کراچی میں شدید گرمی کے باعث جلدی امراض میں اضافہ