
بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایشیا کپ 2025:
ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایونٹس سے دستبرداری کی خبرے مسترد:
لاہور:
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 اور ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے بھارت کے نکلنے کی افواہوں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیو جیت سائیکیا نے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلے یا
بات چیت ابھی تک نہیں ہوئی ہے، اور یہ تمام خبریں صرف قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ کی توجہ اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور انگلینڈ کے خلاف سیریز پر ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی
کے باعث ان ایونٹس سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے،
جبکہ ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔
مزید پڑھئے:
پاک بھارت کشیدگی، ملتوی ہونے والے پی ایس ایل 10 کا دوبارہ سے آغاز
بھارت کی خلائی ایجنسی کو ایک بڑا دھچکا، سیٹلائیٹ کے اڑان میں ناکامی
واہگہ سرحد 26 روز بعد کھل گئی، 160 افغان ٹرکس بھارت میں داخل
بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر