
او آئی سی کا اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں سے بچاؤ پر زور:
او آئی سی نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی
قسم کی جارحیت سے گریز کیا جائے اور امن کے قیام کے لیے راستہ اپنایا جائے۔
اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر عالمی برادری کو
تشویش ہے، اور اس حوالے سے وزارتی سطح پر ایک گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ گروپ کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں کرے گا۔
دوسری جانب، امریکی میڈیا کے مطابق
ایران کے خلاف حالیہ حملوں کے بعد امریکہ میں خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
نیشنل ٹیررازم ایڈوائزری سسٹم نے ایک وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران ممکنہ
انتقامی کارروائیوں کے لیے تیار ہے، جس سے امریکی حکومت اور عوام کے لیے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
مزید پڑھیے:
ایران پر حملوں میں امریکی بی-2 بمبار طیارے شامل تھے،امریکی اہلکار کی تصدیق
امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا
ایران کے اسرائیلی فوج کے کمانڈ اینڈ انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز پر میزائل حملے