
ایران کے جوابی حملے کے نتیجے میں قطر میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ:
علاقہ میدان جنگ میں تبدیل:
دوحہ: حالیہ دنوں میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے اپنی فوجی کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع امریکی فضائی اڈے العدید پر کم از کم چھ میزائل داغے ہیں۔
اس حملے کے سبب آسمان پر روشنیوں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دی رہیں ہیں، اور آگ کے شعلے بھی دیکھا جا سکتے ہیں۔
حملے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی، مگر علاقہ کافی حد تک خوف و ہراس کا شکار ہے۔
قطر نے فوری طور پر اپنی فضائی حدود کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور شہریوں
کی حفاظت کے لیے اسکولوں میں تعطیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔ دوسری جانب،
قطر کے حکام نے شہریوں سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل، چند گھنٹوں میں ہی ایران نے اپنی کارروائیوں میں شدت لاتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں
بیلسٹک میزائل داغے، جن میں خیبر میزائل بھی شامل ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک پاور پلانٹ تباہ ہوا ہے اور کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فوجی اداروں نے ایران کے چھ ہوائی اڈوں اور متعدد طیاروں کو تباہ کیا ہے۔
یہ حالیہ واقعات خطے میں جنگ کے امکان کو بڑھا رہے ہیں، اور عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تاحال ایران، امریکہ اور قطر کی جانب سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔