پاکستانتازہ ترینرجحان

دفاعی بجٹ 2.8 کھرب روپے تک بڑھانے کی تجویز

شیئر کریں

وفاقی بجٹ 2025-26: دفاعی بجٹ میں 32 فیصد اضافہ کی تجویز:

ٹولا ایسوسی ایٹس کی رپورٹ اور دفاعی بجٹ کی تجاویز:

ٹیکس ایڈوائزری اور کنسلٹنسی فرم، ٹولا ایسوسی ایٹس، نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔

اس رپورٹ میں دفاعی بجٹ کو 2.8 کھرب روپے تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے۔

یہ اضافہ موجودہ علاقائی کشیدگی اور بھارت کے ساتھ جاری جنگی حالات کے پیش نظر کی جا رہا ہے۔

موجودہ اور متوقع دفاعی اخراجات:

رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2025 کے بجٹ میں دفاعی اخراجات 2,122 ارب روپے مقرر کیے گئے تھے،

جبکہ مارچ 2025 تک حقیقی اخراجات 1,424 ارب روپے رہے۔ جنگی صورتحال کے سبب، مالی سال کے

چوتھے سہ ماہی میں دفاعی اخراجات میں 50 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ پچھلے تین سال میں، دفاعی

اخراجات کا 36 فیصد حصہ آخری سہ ماہی میں خرچ کیا گیا ہے۔

جون 2025 تک، یہ اخراجات 2.4 ٹریلین روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

2026 کے لیے دفاعی بجٹ کی تجویز:

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ، علاقائی کشیدگی اور فوجی بھرتیوں کے تناظر میں،

مالی سال 2026 کے لیے دفاعی بجٹ میں 32 فیصد اضافہ کرکے 2.8 ٹریلین روپے تک لے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس اضافے کو ملک کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔

معاشی اصلاحات اور بجٹ کے حوالے سے تجاویز:

ٹولہ ایسوسی ایٹس نے اس موقع کو ملکی معیشت کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ، معیشت کو نئے راستے پر ڈالنے کا ایک طاقتور محرک ثابت ہو سکتا ہے۔

آنے والے بجٹ کو استحکام اور ترقی کے توازن پر مرکوز کرنا ضروری ہے۔

اس کے لیے معیشت میں مؤثر اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ مسلسل ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مالیاتی تخمینے اور مجموعی بجٹ:

رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2026 کے لیے بجٹ اخراجات کا اندازہ تقریباً 17.2 کھرب روپے لگایا گیا ہے،

جو کہ مالی سال 2025 کے بجٹ سے کم ہے، جس میں 18.9 کھرب روپے مختص کیے گئے تھے۔

یہ تخمینہ ملکی معیشت میں بہتری اور اصلاحات کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button