سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے کی کمی

شیئر کریں

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری!

جمعہ کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد،

مقامی صرافہ بازار میں بھی فی تولہ سونا 2,300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے پر آ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق،

10 گرام سونے کی قیمت میں 1,972 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے،

جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 812 روپے رہی۔

پچھلے جمعرات کو بھی سونے کی قیمت میں قابلِ ذکر کمی دیکھی گئی تھی،

جب فی تولہ سونا 5,900 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی جمعہ کے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی،

جہاں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہو کر 3,340 ڈالر (پریمیم سمیت 20 ڈالر) رہ گئی ہے۔

اس کے علاوہ، چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی،

اور فی تولہ چاندی 34 روپے کم ہو کر 4,023 روپے میں فروخت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے:

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کی کمی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط

ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

اسٹیٹ بینک مالی سال 2025-26 کے لیے مانیٹری پالیسی اجلاسوں کا شیڈول جاری

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version