پاکستانتازہ ترینرجحان

اسٹیٹ بینک مالی سال 2025-26 کے لیے مانیٹری پالیسی اجلاسوں کا شیڈول جاری

شیئر کریں

مانیٹری پالیسی اجلاسوں کی تاریخوں کا اعلان:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مالی سال 2025-26 کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی

(ایم پی سی) کے اجلاسوں کا مکمل اور پیشگی کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مالیاتی

پالیسی سازی میں پیشگی منصوبہ بندی کو فروغ دینا اور ادارہ جاتی شفافیت کو مضبوط بنانا ہے۔

مانیٹری پالیسی رپورٹس اب ہر چھ ماہ بعد:

اسٹیٹ بینک نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اب ہر ششماہی (چھ ماہ) بعد مانیٹری پالیسی رپورٹ (ایم پی آر) جاری کی جائے گی۔

یہ رپورٹس جولائی اور جنوری میں منعقد ہونے والے ایم پی سی اجلاس کے دو ہفتوں کے اندر شائع کی جائیں گی۔

ان رپورٹس میں
مہنگائی
شرحِ نمو
اور
مالیاتی پالیسی رجحانات جیسے اہم معاشی اشاریوں پر مبنی نئی پیش گوئیاں شامل ہوں گی۔

اس اقدام کا مقصد عوام کو بہتر معاشی معلومات کی فراہمی اور مہنگائی سے متعلق توقعات کو مستحکم رکھنا ہے۔

حکمتِ عملی کا حصہ: ویژن 2028:

ششماہی رپورٹس جاری کرنے کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کی طویل مدتی حکمتِ عملی "ویژن 2028” کا حصہ ہے،

جس کے تحت اسٹیٹ بینک مالیاتی پالیسی کے ہدفی نظام (Inflation Targeting Regime) کی طرف منتقلی کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اجلاسوں کا شیڈول (2025-26):

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کی متوقع تاریخیں درج ذیل ہیں:

بدھ، 30 جولائی 2025
پیر، 15 ستمبر 2025
پیر، 27 اکتوبر 2025
پیر، 15 دسمبر 2025
پیر، 26 جنوری 2026
پیر، 9 مارچ 2026
پیر، 27 اپریل 2026
پیر، 15 جون 2026

اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی ہے کہ کسی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال کی صورت میں ان تاریخوں میں

تبدیلی ممکن ہے، اور ایسی صورت میں بروقت اطلاع دی جائے گی۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا کردار:

مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) مالیاتی پالیسی کے تمام اہم فیصلے کرنے کی مکمل بااختیار ادارہ ہے۔

یہ کمیٹی شرح سود، مانیٹری اہداف اور ریزرو پالیسی جیسے اہم معاملات پر فیصلے کرتی ہے۔

اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956 کے تحت ایم پی سی کو مالیاتی پالیسی کی تشکیل، اس پر عملدرآمد،

اور پالیسی بیانات جاری کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ کمیٹی وہ تمام اقدامات اٹھاتی ہے جو ملک میں

افراط زر کو کنٹرول کرنے اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہوں۔

اگلا کیلنڈر کب جاری ہوگا؟:

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ اگلا پیشگی کیلنڈر جولائی 2026 میں جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button