
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں تیزی سے گراوٹ:
جمعرات کو عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 61 امریکی ڈالر سستا ہوکر 3363 ڈالر فی اونس رہ گیا ہے۔
اس کمی کے اثرات ملک کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت میں
5900 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی اور یہ 3 لاکھ 59 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 5058 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے پر آگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا تھا،
جس کے بعد یہ 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
اس کے علاوہ چاندی کی قیمت بھی 24 روپے کم ہوکر 4057 روپے فی تولہ رہ گئی ہے۔
مزید پڑھیے:
اسٹاک مارکیٹ: تیزی ختم، 100 انڈیکس 562 پوائنٹس گر گیا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط
ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
اسٹیٹ بینک مالی سال 2025-26 کے لیے مانیٹری پالیسی اجلاسوں کا شیڈول جاری
حکومت کا کراچی میں 3 ارب روپے کا ایکوا کلچر پارک قائم کرنے کا منصوبہ