تازہ تریندنیارجحان

غزہ میں اسرائیل کی اسپتال پر بمباری، صحافیوں سمیت 15 افراد شہید

شیئر کریں

خان یونس کے نصر اسپتال پر اسرائیلی حملہ!

15 افراد شہید، 4 صحافی بھی جان کی بازی ہار گئے:

پیر کے روز غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں قائم نصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد شہید ہو گئے،

جن میں چار صحافی بھی شامل ہیں۔ یہ معلومات غزہ کی وزارت صحت نے فراہم کی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق پہلا حملہ اسپتال کی عمارت پر کیا گیا، اور جب امدادی کارکن،

میڈیا نمائندے اور شہری وہاں پہنچے تو دوسرا فضائی حملہ کیا گیا جس سے جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوا۔

رائٹرز نیوز ایجنسی کے کیمرہ مین حسام المصری پہلے حملے میں شہید ہوئے۔

وہ نصر اسپتال سے براہ راست ویڈیو فیڈ نشر کر رہے تھے، جو حملے کے لمحے اچانک منقطع ہو گئی۔

رائٹرز نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اسی ادارے سے وابستہ فوٹوگرافر حاتم خالد دوسرے حملے میں زخمی ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والے دیگر صحافیوں میں
– مریم ابو دقہ
– محمد سلامہ
– معاذ ابو طہ شامل ہیں۔

اسرائیلی حملے میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کارکنوں کا نشانہ بننا عالمی سطح پر شدید تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ نے تاجکستان تک پہلا کمرشل کارگو پہنچا دیا

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button