
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ شروع ہونے کے پہلے دن تذبذب کا مظاہرہ!
انڈیکس میں تقریباً 600 پوائنٹس کی کمی:
پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر اتھل پتھل دیکھنے میں آئی،
جب فیوچرز کنٹریکٹس کے رول اوور کی وجہ سے فروخت کے دباؤ کے سبب کے ایس ای-100 انڈیکس
تقریباً 600 پوائنٹس تک گر گیا۔
دن کے دوران، دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر، مارکیٹ کا بنیادی انڈیکس 588.79 پوائنٹس یا 0.39 فیصد کی
کمی کے ساتھ 1,48,904 پوائنٹس پر آیا۔ اس سے قبل صبح 11 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 628.86
پوائنٹس یا 0.42 فیصد کی تنزلی کے ساتھ 1,48,864 پوائنٹس پر موجود تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ، مارکیٹ رول اوور ویک کے آغاز پر منافع لینے کا رجحان غالب آ رہا ہے،
جس کے سبب فروخت کا دباؤ بڑھا ہے۔ خاص طور پر اہم شعبوں میں، جن میں
آٹوموبائل اسمبلرز
کمرشل بینکس
آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز
اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) شامل ہیں، مندی دیکھی گئی۔
بڑے اور اثرانداز اسٹاکس جیسے
حبکو
ماری
او جی ڈی سی
پی او ایل
پی پی ایل
ایس این جی پی ایل
ایس ایس جی سی
اوروافی، منفی زون میں ٹریڈ ہوتے رہے۔
گزشتہ ہفتے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے اپنی تیزی برقرار رکھی،
سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور منافع بخش اعلانات کے باعث۔
کے ایس ای-100 انڈیکس نے ہفتہ وار بنیاد پر 3,001 پوائنٹس (2 فیصد) کا اضافہ کرتے ہوئے 149,493
پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جبکہ انٹرا ڈے بلند ترین سطح 151,262 پوائنٹس تک پہنچی تھی۔
وزارت آئی ٹی اور لمز کے درمیان ڈیجیٹل سروسز پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط