کراچی، : خدمت کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے کے الیکٹرک کے اقدام، کراچی ایوارڈز 2025 نے اہم مرحلہ عبور کر لیا ہے۔
جیوری کا اجلاس
اس سلسلے میں جیوری کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اس سال کے ایوارڈز کے لیے موصول درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔
اپنے چوتھے سال میں داخل ہونے والا یہ اقدام کراچی اور قریبی علاقوں میں فلاحی خدمات کو سراہتا ہے۔
اجلاس نے ایوارڈز کی شفافیت کو اجاگر کیا اور اس سال کے موضوع "خدمت کا جذبہ رہے روشن سدا” کو مرکز میں رکھا۔
کراچی ایوارڈز 2025 انٹریز
اس سال کراچی ایوارڈز 2025 نے 166 شاندار انٹریز موصول کیں
جو پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہیں اور مختلف شعبوں میں سماجی ذمہ داری کے بڑھتے ہوئے عزم کو ظاہر کرتیں ہیں۔
شفافیت اور منصفانہ عمل کو یقینی بنانے کے لیے، پورے ایوارڈز کے عمل کی نگرانی آزاد آڈٹ فرم EY کر رہی ہے۔ ل
اس میں نامزد پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ شامل ہے، جو کے کراچی میں ہونے والے جیوری سیشن کے ذریعے تفصیلی جائزے میں ہوا۔
بعد ازاں، ایک ورچوئل سیشن کے ذریعے باقی انٹریز کا جامع جائزہ لیا جائے گا تاکہ شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ً
یہ سخت اور کثیر سطحی طریقہ کار KHI ایوارڈز کے ان تنظیموں کی خدمات کو تسلیم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
جیوری میں شامل مختلف شعبوں کی شخصیات
جیوری میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل تھیں
جن میں جاوید جبار
بیلا رضا جمیل،
امینہ سید
جمیل یوسف
رونق لاکھانی
مظہر والجی
شیخ عمران الحق
شعیب جاوید حسین
بدر الدین ویلانی
عالیہ جعفر، معین فدّا
عبدالرحمان اعلانا،
انعام الرحمان
عائشہ ٹیمی حق
مبشر حسن
شہریار عمر
شہزاد رائے
تارا ازرا داؤد
آفیہ سلام
زوفین ابراہیم
سمیرہ راجہ
صدرہ اقبال،
مریم عزیز، ندا اتھر
منیزہ بٹ
سادیہ ہارون اور
عائشہ عزیز شامل ہیں۔
ورچوئل سیشن کا انعقاد
جیوری کے جامع تجزیے کو یقینی بنانے کے لیے، 28 جنوری 2025 کو ایک دوسری ورچوئل سیشن کا انعقاد ہوگا
جس میں آمنہ اعجاز
زرار کھوڑو
شمس الدین شیخ
ڈاکٹر نوید ارشد
خالد ملک، ساجد اسلم
زوہیر اے خالق
ملیحہ بنگش
اور مشرف حئی جیسی معزز شخصیات شامل ہوں گی۔
جیوری کے اراکین کی مہارت تعلیم، صحت، سماجی کاروبار،
اور ماحولیاتی استحکام جیسے مختلف شعبوں پر محیط ہے
اور ان کے تجربات ایوارڈز کے تنوع کو ظاہر کرتے ہیں
جن کا مقصد ان اداروں کو تسلیم کرنا ہے جو معاشرے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
درخواست دینے والے ادارے
درخواست دینے والے اداروں میںFESF ،NOWPDP, بیت السکون کینسر ہاسپٹل،
روشنی ہیلپ لائن،
سی پی ایل سی،
شاہد افریدی فاؤنڈیشن، کرن فاؤنڈیشن،
انڈس ریسورس سینٹر،
ایل آر بی ٹی،
ظفر اینڈ عطیہ فاؤنڈیشن چیریٹیبل ٹرسٹ،
پناہ شیلٹر ہوم، کراچی وکیشنل ٹریننگ سینٹر، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ،
سینا، ہینڈز،
پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی،
بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ،
ایس او ایس ویلیج،
اور اسپیشل اولمپکس پاکستان شامل ہیں۔
کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، سعد امان اللہ خان
جیوری اجلاس پر بات کرتے ہوئے کراچی ایوارڈز جیوری کے
چیئرپرسن اور کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، سعد امان اللہ خان نے کہا:
"میں تین سال سے کراچی ایوارڈز سے وابستہ ہوں، اور یہ دیکھ کر بےحد خوشی ہوتی ہے کہ یہ ادارے کمیونٹیز کی
بہتری کے لیے کس لگن اور جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ایوارڈز کے لیے 14 کیٹیگریز ہیں، ل
اور نچلی سطح پر ہونے والے کاموں کو دیکھ کر حیرانگی ہوتی ہے۔
کراچی ایوارڈز کراچی کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے، جو این جی اوز کو اپنے کام نمایاں کرنے
اور آزادانہ جائزے کے عمل کے ذریعے جیتنے کا موقع دیتا ہے۔
میں جیوری کے اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ ان کا تعاون کراچی کی بہتری میں مدد دے گا۔”
کے الیکٹرک کی چیف ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ آفیسر، سعدیہ دادا نے کہا:
"کراچی ایوارڈز ان اداروں کے ساتھ ہماری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے جو سخت حالات میں بھی عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔
پچھلے سال، 43 پراجیکٹس کامیاب ہوئے، اور مجھے یقین ہے کہ اس سال ہم مزید اداروں کو سراہیں گے۔
یہ پلیٹ فارم ان لوگوں کو سپورٹ کرتا ہے جو کراچی کی خدمت میں کوشاں ہیں
اور ہم اسے دیانت داری اور شمولیت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔”
کراچی ایوارڈز نے 2021 میں آغاز کے بعد سے اب تک 110 ملین بجلی کے ری بیٹس تقسیم کیے
اور 14 کیٹیگریز میں 108 اداروں کو ایوارڈز دیے ہیں، جن میں صحت، تعلیم، خواتین کی ترقی،
استحکام، اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔ ان کوششوں نے لاکھوں افراد کی زندگیوں پر اثر ڈالا اور سماجی بھلائی کو فروغ دیا۔
کراچی ایوارڈز 2025 اداروں کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے کام کو اجاگر کریں
اور دوسروں کو بھی خدمت کے سفر میں شامل ہونے کی ترغیب دیں
تاکہ ہماری کمیونٹیز کے لیے ایک روشن اور پائیدار مستقبل بنایا جا سکے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔