پاکستانتازہ ترینرجحان

یوم تکبیر پر ملک بھر میں ریلیاں اور تقاریب

شیئر کریں

یوم تکبیر پاکستان بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا گیا:

مختلف شہروں میں ریلیاں، تقاریب اور سرگرمیاں منعقد:

پاکستان بھر میں یوم تکبیر کو بھرپور ملی جوش اور حب الوطنی کے جذبات کے ساتھ منایا گیا۔

اسلام آباد
کراچی
لاہور
اور دیگر شہروں میں تقاریب، ریلیاں اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جن میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے

کے حوالے سے سائنسدانوں اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اسلام آباد میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آئی جی اسلام آباد بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر یوم تکبیر کا کیک کاٹا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں یونائیٹڈ ٹرانسپورٹ سروسز نے پاک

فوج کے حق میں ریلی نکالی اور ملک و قوم کے دفاع میں پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی، جس میں میئر، ڈپٹی میئر اور کے

ایم سی کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ اسی طرح کراچی میں کے ایم سی ریسکیو ٹیم اور لائف گارڈز

نے بھی یوم تکبیر کی تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا۔ لاہور میں جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے یوم تکبیر

کے موقع پر ریلی نکالی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے۔ ریلی کے آغاز سے قبل کیک بھی کاٹا

گیا۔ سکھر میں واکنگ ٹریک پر مرکزی تقریب ہوئی جس میں پرچم کشائی کے ساتھ ہی

پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، اور بچوں نے ملی نغمے پیش کیے۔

جامشورو میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

ساہیوال میں ’یوم تکبیر سے یوم تشکر‘ کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ نے

ملی نغمے سنائے اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی، جس میں شرکا نے

پاک فوج پر فخر کا اظہار کیا۔ اسی شہر میں مسیحی برادری نے بھی یوم تکبیر کی حمایت میں

ریلی نکالی اور پاکستان و پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم

تکبیر کا کیک کاٹا گیا اور ملکی ترقی، سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

رحیم یارخان میں جماعت اسلامی نے ریلی نکال کر نعرے لگائے، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں طلبہ نے ملی

نغمے پیش کیے اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ بہاولنگر میں جلوس نکالا گیا، جس میں شرکا نے

قومی پرچم اور بینرز اٹھائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

جھنگ، مری اور دیگر شہروں میں بھی یوم تکبیر کی تقریبات اور جلسے منعقد ہوئے،

جن میں ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے عزم کا اظہار کیا گیا.

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button