بزنستازہ ترینرجحان

اسٹاک ایکسچینج مسلسل تیسرے دن مندی، سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب ڈوب گئے

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے دن مندی کا رجحان رہا سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب روپے ڈوب گئے۔

لسٹڈ کمپنیوں کی توقعات

لسٹڈ کمپنیوں کی توقعات کے برعکس مالیاتی نتائج، رول اوور ویک

کی وجہ سے بھاری مالیت کی لیوریج پوزیشنز اور

فرٹیلائزر سیکٹر میں وسیع پیمانے پر فروخت کے

رحجان سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی مندی رہی

جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 11ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔

تیسرے دن مندی

مسلسل تیسرے دن مندی کے سبب 55.13فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی

جب کہ سرمایہ کاروں کے

مزید 31ارب 96کروڑ 47لاکھ 80ہزار 278روپے ڈوب گئے۔

کاروباری دورانیے

بدھ کے روز کاروباری دورانیے میں

پیٹرولیم سیکٹر کی کچھ کمپنیوں میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے

ایک موقع پر 540پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن تیزی رونما ہوتے ہی

فرٹیلائزر آئی ٹی آٹوموٹیو سیکٹر میں حصص کی دھڑا دھڑ فروخت سے مارکیٹ

میں تیزی برقرار نہ رہ سکی اور ایک موقع پر 873 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی۔

مندی کی شدت میں کمی

بعد ازاں اختتامی لمحات میں
نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے

مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی اور نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس

543.00 پوائنٹس کی کمی سے 111487.36پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای انڈیکس

اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 201.46پوائنٹس
کی کمی سے 34934.40پوائنٹس

کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 160.57 پوائنٹس کی کمی سے 69018.85 پوائنٹس اور

کے ایم آئی 30 انڈیکس 338.44پوائنٹس کی کمی سے 167466.62پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم کم

آج مارکیٹ میں کاروباری حجم منگل کی نسبت 13.24فیصد کم رہا جب کہ مجموعی طور پر

44کروڑ 92لاکھ 44ہزار 755 حصص کے سودے ہوئے اور

کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 448 کمپنیوں کے

حصص تک محدود رہا، جن میں 138 کے بھاؤ میں اضافہ

247 کے داموں میں کمی اور 63 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کمپنیوں کے حصص قیمتوں میں نمایاں اضافہ

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا

ان میں رفحان میظ کے بھاؤ 100.01روپے بڑھ کر 9400 روپے

اور یونی لیور پاکستان فوڈز کے بھاؤ 48.08روپے بڑھ کر 2951.92روپے ہوگئے

جب کہ ہوئسٹ پاکستان کے بھاؤ 47.96 روپے گھٹ کر 1850روپے اور اسماعیل انڈسٹریز کے بھاؤ گھٹ گئے۔

مزید پڑھیں
ایف بی آر: جولائی تا جنوری 440 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا خدشہ ظاہر

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button