تازہ تریندنیارجحان

برطانیہ و کینیڈا میں بھارت ’’ناپسند‘‘ ملک قرار دیدیا گیا

کینیڈین جسٹس نے بھارتی حکومت کی دخل اندازی کو ’’ناقابل برداشت‘‘ اور ’’شرمناک ‘‘قرار دیا

شیئر کریں

وزارت داخلہ برطانیہ کی خفیہ رپورٹ ’’Rapid Analytical Sprint‘‘لیک۔
بھارت سے درآمد شدہ انتہا پسندانہ نظریے ’’ہندوتوا‘‘برطانوی شہریوں کی جان ومال کے لیے خطرہ قرار دیدیا ہے۔

برطانیہ میں مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے

برطانیہ میں مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی گئی۔

یہ رپورٹ وزیر داخلہ ایوٹ کوپر کی ہدایت پر وزارت کے اعلی ماہرین نے تیار کی ہے۔

کینیڈا میں بھارتی حکومت کی مداخلت کا انکشاف

کینیڈا میں حکومت کے نامزد کردہ خصوصی کمیشن (Foreign Interference Commission) کی سربراہ جسٹس ہوگے کی

تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی حکومت آنے والے کینیڈین انتخابات میں اپنے

پسندیدہ امیدواروں کی حمایت کے لیے رشوت اور بھاری چندے دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

دھمکیاں اور سائبر حملوں کا سلسلہ

یہ رپورٹ بتاتی ہے کہ بھارتی حکومت نے مخالفین کو دھمکیاں دینے

سائبر حملے کرنے، اور بدنام کرنے کی آن لائن مہمیں چلانے کا عمل بھی شروع کیا ہے۔

جسٹس ہوگے نے بھارتی حکومت کی اس غیر قانونی مداخلت کو

’’ناقابل برداشت‘‘ اور ’’شرمناک‘‘ قرار دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کی بھارت پر تنقید

فلوریڈا میں ایک تقریر کے دوران، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بھارت کی پالیسیوں پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر بلند ٹیکس لگائے ہوئے ہیں، جو کہ ناقابل قبول ہیں۔

بھارت کو تنبیہ: امریکی ٹیرف میں اضافہ کا خطرہ

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارت نے ٹیرف کم نہ کیے تو

امریکی حکومت بھارتی سامان پر ٹیرف بڑھانے پر مجبور ہو جائے گی۔

علاوہ ازیں، انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی اسلحے کی خریداری میں

اضافہ کرے، بصورت دیگر بھارت اور روس کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

مودی سرکار  عالمی سطح پر بدنام

یہ سب کچھ واضح کرتا ہے کہ

مودی سرکار نے عالمی سپرپاور بننے کے جنون میں خود کو دنیا بھر میں بدنام کر لیا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button