سونے کی قیمتوں میں ایک اور نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ پچھلے کاروباری روز میں بھی سونے کے نرخ میں 800 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔
آج، سونے کی قیمت میں مزید 600 روپے فی تولہ کی کمی آئی ہے، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں فی اونس سونے میں 6 ڈالر کی تنزلی دیکھنے میں آئی ہے، اور اس کی موجودہ قیمت 2614 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔