
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی :
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر کم ہوکر 3288 ڈالر فی اونس رہ گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی:
بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔
فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہوکر 3,47,200 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہوئی ہے، جو اب 2,97,668 روپے ہے۔
گزشتہ ہفتے کی قیمت میں کمی:
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی،
جس کے بعد اس کی قیمت 3,48,600 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی تھی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی:
دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت 24 روپے کمی کے بعد 3288 روپے رہ گئی ہے۔
مزید پڑھیے:
سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی
مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء مزید مہنگی
نیپرا کا کے الیکٹرک کو کراچی میں بجلی کی مستقل فراہمی یقینی بنانے کا حکم
بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی میں رعایت کی تجویز