تازہ تریندنیارجحان

امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ، ٹیرف 15 فیصد تک محدود

شیئر کریں

امریکہ اور جنوبی کوریا کے مابین تجارتی معاہدہ، ٹیرف میں کمی اور سرمایہ کاری کے وعدے!

صدر امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ امریکہ جنوبی کوریا سے درآمدات پر

15 فیصد کا ٹیرف عائد کرے گا، جو کہ پہلے تجویز کردہ 25 فیصد سے کم ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تناؤ میں عارضی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ امریکہ اور

جمہوریہ کوریا کے درمیان مکمل تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریائی

حکام سے ملاقات کے فوراً بعد کیا گیا، جس میں معاہدے کی تفصیلات سامنے آئیں۔

یہ معاہدہ جنوبی کوریائی صدر لی جے میونگ کے لیے ایک اہم سفارتی چیلنج تھا، جنہوں نے جون میں

اقتدار سنبھالا۔ صدر لی کے مطابق، اس معاہدے سے برآمدات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کم ہوئی

ہے اور امریکی ٹیرف کو عالمی سطح کے مطابق لایا گیا ہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ جنوبی کوریا امریکہ میں 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،

جن میں سے 150 ارب ڈالر جہاز سازی کے شعبے میں اور 200 ارب ڈالر
چپ سازي
نیوکلیئر توانائی
بیٹریز
اور حیاتیاتی ادویات کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔ اس کے علاوہ،

جنوبی کوریا 100 ارب ڈالر مالیت کی امریکی ایل این جی اور دیگر توانائی مصنوعات خریدے گا۔

امریکی وزیر تجارت کے مطابق،

یہ توانائی کی خریداری آئندہ تین سے ساڑھے تین سال میں مکمل کی جائے گی۔ معاہدے کے مطابق،

جنوبی کوریا امریکہ میں کاروں، ٹرکوں اور زرعی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی نہیں عائد کرے گا،

تاہم، جنوبی کوریا کے چاول اور گوشت کی مارکیٹ ابھی بھی بند رہیں گی۔

یہ معاہدہ جاپان کے ساتھ حالیہ ٹیرف میں کمی کے بعد جنوبی کوریا پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے تناظر

میں طے پایا ہے۔ معاہدے کے فوراً بعد، سام سنگ نے ٹیسلا کے ساتھ 16.5 ارب ڈالر کا چپ معاہدہ کیا ہے،

اور ایل جی انرجی نے توانائی ذخیرہ کرنے والی بیٹریوں کی فراہمی کے لیے 4.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button