
انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کا 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں فیصلہ!
انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کے واقعات سے منسلک چار مقدمات کا فیصلہ
سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو سخت سزائیں سنائی ہیں۔ عدالت نے
– عمر ایوب
– شبلی فراز
– زرتاج گل
– صاحبزادہ حامد رضا کو دس دس سال قید کی سزا دی ہے۔ اس کے علاوہ،
پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالت نے
– فواد چوہدری
– زین قریشی
– خیال کاسترو کو بری کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
مجموعی طور پر، عدالت نے 108 ملزمان کو سزائیں سنائیں جبکہ 77 ملزمان کو مقدمات سے بری کر دیا گیا ہے۔
شیخ راشد شفیق اور کنول شوزب کو بھی 9 مئی کے واقعات کے مقدمات میں قید کی سزا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیے:
پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی، ڈیزل مہنگا
کینیڈا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
پی ایس ایکس کا بڑا فیصلہ، فروری 2026 سے اسٹاک سیٹلمنٹ دورانیہ ایک روزہ کر دیا جائے گا
پاکستان خطے کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کیلئے پرعزم ہے، فیلڈ مارشل
پاکستان امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے