کراچی: وفاقی حکومت نے مفتی منیب الرحمٰن کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے تمام اہم اسلامی تہواروں مہینوں کی آغاز پر چاند کی رویت سے متعلق گزشتہ دنوں کھڑے ہونے والے تنازعہ پر قابو پانے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی نئے سرے سے تشکیل دینے کا عندیہ دیا تھ۔
وفاقی حکومت نے مرکزی کمیٹی نئے سرے سے تشکیل دے دی ہے۔ مفتی منیب الرحمٰن کو کمیٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
مفتی منیب الرحمٰن تقریباً 20 سال سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین رہے، ذرائع کے مطابق انہیں گزشتہ دنوں وفاقی وزیر سے بڑھتے تنازعہ کے باعث عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
فیصلہ کے فوری بعد فوری طور پر بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد کو کمیٹی کے نئے سربراہ کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔
تاہم چیئرمین کی تبدیلی کے علاوہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں کو بھی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔