پاکستانتازہ ترینرجحان

اشیاء مہنگی، 10 سستی، 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

Spread the love

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء مہنگی، دس سستی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

ادارہ شماریات مہنگائی کے اعداد و شمار جاری

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد کمی ہوئی ہے۔

گیارہ مہنگی اشیاء

ایک ہفتے میں گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی، دال مونگ 2.56 فیصد مہنگی، 5 لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فیصد اور چینی 1.23 فیصد مہنگی ہو ئی ان کے علاوہ گیارہ مزید اشیاء مہنگی ہوئیں

اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی ہے۔

دس اشیاء کی قیمتوں میں کمی

دس اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ان میں چاول، دال ماش، پیاز جبکہ ٹماٹر 31.40 فیصد سستے ہوئے، آلو آلو 10.36 فیصد، انڈے 5.96 فیصد اور دال چنا 1.64 فیصد سستی ہوئی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button