تازہ ترینرجحانکھیل

تیسری “سارک سنوکر چیمپئن شپ“،محمد آصف نے فائنل جیت لیا

شیئر کریں

پاکستان کے محمد آصف نے تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

محمد آصف نے سری لنکا کے تھاہا ارشاتھ کو شکست دی۔

انہوں نے فائنل مقابلہ 0-5فریمز سے اپنے نام کیا،پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔

یاد رہے کولمبو میں جاری ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے تھا۔

بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل سیمی فائنل میں محمد آصف نے فتح سمیٹی۔

پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کےتھاہا ارشاتھ نے نیپال کے انکت مان کو تین کے مقابلے میں پانچ فریم سے مات دی تھی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button