پاکستانتازہ ترینرجحان

ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان کی معاشی صورتحال پراظہار اعتماد اوراطمینان

Spread the love

ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کی معاشی صورتحال پراظہار اعتماد اوراطمینان کیا ہے۔

گلوبل رسک رپورٹ 2025

ورلڈ اکنامک فورم نے گلوبل رسک رپورٹ 2025جاری کر دی
رپورٹ کے مطابق چیلنجز کے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے

پاکستان نے کڑے چیلنجز کے باوجود معاشی کامیابیاں حاصل کیں۔

خطے میں اسلحہ کی دوڑ کے باوجود پاکستان کی محتاط سوچ لائق تحسین ہے

دنیا بھر میں فوجی بجٹ میں اضافہ ہوا لیکن پاکستان اسلحہ کی دوڑ کا حصہ دار نہیں بنا۔

پاکستان نے مہنگائی میں کمی
معاشی استحکام اور

روپے کی قدر میں بہتری دکھائی

پاکستان نے قرض کی بہتر انتظام کاری کے شعبوں میں بھی نمایاں بہتری دکھائی۔

پاکستان ماحولیاتی طور پر کیسا ملک ہے؟؟

پاکستان ماحولیاتی طور پر سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہے

پاکستان میں سیلاب، ہیٹ ویوز اور پانی کی قلت جیسے عوامل استحکام اور روزگار کے لیے خطرہ ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں پاکستان میں بڑھتے ہوئے سیاسی اور سماجی

پولرائزیشن پرروشنی ڈالی گئی

رپورٹ میں جغرافیائی سیاسی تنازعات، معاشی عدم استحکام اور ماحولیاتی بحرانوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔

ترقی پذیر معیشتوں کی طرح پاکستان کو بھی پیچیدہ خطرات کا سامنا ہے

پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک لچک اور پالیسی میں جدت ضروری ہے

مہنگائی، کرنسی کی قدر میں کمی اورقرضوں کے بوجھ سے پاکستان کی معیشت کمزور ہو سکتی ہے۔

سی ای او مشعل پاکستان عامر جہانگیر

سی ای او مشعل پاکستان عامر جہانگیر کا کہنا ہے
کہ علاقائی تعاون کو بڑھا کر

پاکستان مزید استحکام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

خطرات کو مواقع میں تبدیل کرنے کی صلاحیت مستقبل کا تعین کرے گی۔

پاکستان خود کو ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے میں اہم کھلاڑی کے طور پر کھڑا کر سکتا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button