پاکستانتازہ ترینرجحان

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا

Spread the love

بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا

احتساب عدالت کا عملہ

احتساب عدالت کے عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کر دیا ہے۔

احتساب عدالت کا پچھلا فیصلہ موخر کیوں؟

یاد رہے کہ 13 جنوری کو احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانا تھا

تاہم ملزمان کی عدم حاضری پر عدالت نے فیصلہ موخر کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا کہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ملزمان کا انتظار کر رہا ہوں

ابھی تک نہیں آئے، بشری بی بی اور ان کے وکلاء میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا۔

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے عملے نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو بتا دیا تھا

بانی پی ٹی آئی کو دو دفعہ پیغام پہنچایا گیا وہ بھی نہیں آئے۔

فیصلہ سنانے کے لیے ملزمان کو ایک اور موقع دے رہا ہوں

اب کیس کا فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا

احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی

پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی لیکن تیسری بار بھی فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک

سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button