کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونا 300 روپےاضافے سے2 لاکھ 83 ہزار 200 روپےکا ہوگیا۔
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 257 روپےمہنگا ہوکر
2لاکھ 42 ہزار798 روپےکا ہوگیا،
یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں سال 2024 کے دوران 23.9 فیصد اضافہ ہوا،
اس دوران مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کی قیمت 52ہزار 600 روپے بڑھ گئی
دوسری جانب اس دوران 2024 میں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 25.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن
سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2023 کے خاتمہ پر سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20ہزار روپے ریکارڈکی گئی تھی
تاہم 2024 کے اختتام پر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے فی تولہ رہی ہے۔
اس طرح گزشتہ سال کے دوران مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں
52ہزار 600 روپے یعنی 23.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔