
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے 1 ارب ڈالر قرض کے حصول کی تفصیلات طے پاگئیں۔
محمد اورنگزیب کا غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹروی
ڈیووس میں غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں محمد اورنگزیب کا کہنا تھا
کہ تجارتی مقاصد کے لیے قرض کے حصول کےلیے 2 بینکوں سےمعاہدہ پر پیش رفت ہوئی ہے
اور یہ قرضہ جات مختصر یا ایک سال تک کی مدت کے لیے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ قرض کی رقم چھ سے سات فیصد شرح سود پر ملے گی۔
وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ امید ہے آنے والے مہینوں میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہو گی،
فروری کے اختتام پر آئی ایم ایف کی ای ایف ایف سہولت کا باضابطہ ریویو ہو گا
اور اس ریویو کی کامیابی کے لیے ہم اچھی حالت میں ہیں۔
ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ
ان کا مزید کہنا تھاکہ آئی ایم ایف ریویو کے بعد ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے تحت 1 ارب ڈالر کے حصول کی بات ہو گی،
آئی ایم ایف سےاگلے 6 سے 9 ماہ میں اس حوالے سے معاملات طے پانےکی امید ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایاکہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اگلے 5 سے 6 ماہ میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے
یورپ کےلیے پروازوں کی دوبارہ بحالی سے ائیرلائن کی کاروباری ساکھ بہتر ہوئی ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔