پاکستانتازہ ترینرجحان

پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں:عالمی بینک کا 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا، ورلڈ بینک پاکستان میں 10 برس کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ورلڈ بینک کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک افتتاحی تقریب

اس حوالے سے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج جس پروگرام کا افتتاح کیا ہے

یہ ہماری ڈریم ٹیم نے ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر شراکت داری فریم ورک بنایا ہے

آج تاریخی اور خوشی کا دن ہے، عالمی بینک نے ہر شعبے میں پاکستان سے تعاون کیا ہے، ہم صدر ورلڈ بینک کے مشکور ہیں۔

شہباز شریف خطاب

شہباز شریف نے بتایا کہ شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا، 10سالہ شراکت داری فریم ورک میں 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے،

آج ہونے والی اصلاحات کئی دہائیوں پہلے ہوجانی چاہیے تھیں،
شراکت داری فریم ورک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کا پاکستان کے سسٹم پر اعتماد ہے اور
عالمی بینک نے ہائیڈل، توانائی اور اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں

میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے، اس پروگرام کے تحت 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی
جو تعلیم اور صحت کے شعبوں کے علاوہ
موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں جو آفت 2022ء میں پاکستان میں آئی تھی وہ بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔

تعلیمی اہداف کو پورا کرنے کا پروگرام

وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کو تعلیمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے بھی مختص کیا گیا ہے،
اس کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں

جب کہ 20 ارب ڈالر کے ساتھ
پرائیوٹ انویسٹمنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جس محنت کے ساتھ یہ پروگرام تشکیل پایا ہے
اسی محنت اور جذبے کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہوں گے
تو پاکستان یقیناً بلندیوں کو چھوئے گا اور پاکستان عظیم بنے گا
ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button