بزنستازہ ترینرجحان

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کمزور، روپیہ تگڑا

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوگیا

Spread the love

کراچی: معاشی میدان میں بہترین اور قرض ملنے جیسے عوام کی امید کیوجہ سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

ملک میں معاشی حالات بہتر

حکومت کی کوششوں سے ملک میں معاشی حالات بہتر ہونے لگے ہیں۔

ایک غیرملکی بینک سے 300ملین ڈالر کا تجارتی قرضہ ملنے کی خبریں ہیں،

اس کے علاوہ مشرق وسطی کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کی بھی امیدیں ہیں۔

جون 2025 تک 200ملین سے 250ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ان اہم پیش رفتوں کی وجہ سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے

مارکیٹ ٹریژری بلوں کی نیلامی سے معاشی پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی کی توقع ہے

جس سے معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے کی امیدیں ہیں۔

اڑان پاکستان پروگرام

اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدات بڑھانے کی پالیسی سے درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ میں

اضافے کے خدشات بھی ہیں۔ تاہم، محدود ڈیمانڈ کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں 28پیسے کی کمی دیکھی گئی

لیکن سپلائی میں بہتری آنے پر ڈالر کی قدر 13پیسے کی کمی سے 278روپے 72پیسے کی سطح پربند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 13پیسے کی کمی سے 281روپے 13پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button