بزنستازہ ترینرجحان

ایف بی آر: جولائی تا جنوری 440 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا خدشہ ظاہر

شیئر کریں

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں ماہ(جنوری) میں 50 ارب روپے سے زائد ریونیوشارٹ فال کا امکان ہے

ایف بی آر کا خدشہ

ایف بی آر نے رواں مالی سال 2024-25 پہلے 7ماہ(جولائی تا جنوری)

میں 440 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ (جنوری2025) کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 956 ارب روپے مقرر کررکھا ہے

لیکن اس کے مقابلے میں صرف 900 ارب روپے تک کی وصولی کا امکان ہے

تاہم رواں سہ ماہی ( جنوری سے مارچ2025) کے لیے ایف بی آر نے 3100 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایف بی آر کو 386 ارب روپے کا شارٹ فال ہوا،

تاہم فروری اور مارچ کے مہینوں میں ٹیکس وصولی میں تیزی آنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر

ٹیکس ریٹ میں ممکنہ کمی سے ریونیو میں اضافہ متوقع ہے

جب کہ قابلِ ٹیکس درآمدات میں 5فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال کا آخر

مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ٹیکس وصولی میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کا رواں سال کے لیے 12970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کررکھاہے۔

مزید پڑھیں

ایف بی آر : کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کروڑوں کی ٹیکس چوری بے نقاب

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button