بزنستازہ ترینرجحان

ایف بی آر : کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کروڑوں کی ٹیکس چوری بے نقاب

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری بے نقاب کردی

ٹیکس چوری بڑی کارروائی

اس کارروائی کے دوران سردار انٹرپرائزز نامی کمپنی کے خلاف 82 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کلکٹر کسٹمز سعدیہ شیراز کے مطابق

کلکٹر کسٹمز سعدیہ شیراز کے مطابق کمپنی نے نئی مستثنی اشیاء کو غائب کیا

اور استعمال شدہ سامان کو مقامی قیمت پر غیرقانونی طور پر کلیئر کیا۔

اس دوران ضبط شدہ سامان کی مالیت 1 کروڑ 6 لاکھ روپے نکلی

جس پر 36 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کی گئی تھی۔

سردار انٹرپرائزز دھوکہ

سعدیہ شیراز نے مزید بتایا کہ سردار انٹرپرائزز نے ایک اور

کنسائنمنٹ میں روئی کی امپورٹ کے نام پر 14 ہزار کلو صنعتی دھاگہ دھوکے سے منگوایا۔

صنعتی دھاگے اور ایکسائز ڈیوٹی

صنعتی دھاگے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 44 ہزار روپے فی کلو مقرر ہے۔

ضبط شدہ صنعتی دھاگے کی مالیت 2 کروڑ 20 لاکھ روپے نکلی جبکہ

اس پر ٹیکس شدہ ڈیوٹی 82 کروڑ روپے بنتی ہے۔

سعدیہ شیراز کے مطابق دونوں کنسائنمنٹس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے

جبکہ ان پر ہونے والی ٹیکس چوری کا حجم 82 کروڑ 50 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ایف بی آر نے دونوں کنسائنمنٹس ضبط کرلی ہیں
اور سردار انٹرپرائزز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیے

محکمہ ایکسائز کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اصلاحات کا نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button