
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے تین جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے:
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر ایک بیان میں
کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ کامیاب رہا اور اس میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے،
اور فردو ایٹمی مرکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حملے میں امریکی بی
ٹو بمبار طیاروں نے حصہ لیا، اور حملے کے بعد امریکی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر آ چکے ہیں۔
یہ خبر تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہی ہے اور اس حملے کے اثرات کے حوالے سے مختلف ردعمل سامنے ارہے ہیں۔
مزید پڑھیے:
سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں کریں گے، بھارتی وزیر داخلہ
ٹرمپ نے 12 ممالک پر سفری پابندی دوبارہ لگادی؛ پابندی میں پاکستان شامل نہیں
ایران کے اسرائیلی فوج کے کمانڈ اینڈ انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز پر میزائل حملے