تازہ ترینرجحانصحت

روزانہ سائیکلنگ دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار

شیئر کریں

سائیکلنگ سے دماغی صحت میں بہتری اور بیماریوں کا خطرہ کم ہونا:

نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سائیکل چلانا صحت مند زندگی کے لیے

فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ دماغی صحت میں بھی نمایاں بہتری لاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق،

اگر روزمرہ معمول میں سائیکلنگ کو شامل کیا جائے تو یہ یادداشت کو مضبوط بنانے اور عمر بڑھنے کے

ساتھ دماغی کمزوری سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس تحقیق کو چین اور برطانیہ کے ماہرین

نے مشترکہ طور پر انجام دیا، جس میں معلوم ہوا کہ سائیکل چلانے والے افراد میں دماغی بیماریوں جیسے

الزائمر اور ڈیمینشیا کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔ ڈیمینشیا ایک ایسی حالت ہے جس میں

یادداشت، سوچنے اور سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، اور یہ الزائمر کی سب سے عام قسم ہے۔

تحقیقی مطالعہ میں تقریباً پانچ لاکھ برطانیہ کے افراد کی صحت، طرزِ زندگی اور دماغی کارکردگی کا

جائزہ لیا گیا، جن میں سے تقریباً 18 ہزار افراد روزانہ سائیکل کا استعمال کرتے تھے۔

ان افراد کی دماغی کارکردگی اور یادداشت کا معیار بہتر پایا گیا، اور ان کے دماغ کے ایسے حصے جو

یادداشت سے وابستہ ہیں، ان کا سائز بھی بڑا تھا، جو بہتر ذہنی صحت کی علامت ہے۔

نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ سائیکل چلانے والے افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ 19 فیصد اور الزائمر کا

22 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ روزانہ کی معمولی سرگرمی بھی ذہنی صحت کو

بہتر بنانے اور عمر رسیدہ افراد میں دماغی کمزوری سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button