پاکستانتازہ ترینرجحان

این ڈے ایم کا 25 جون سے یکم جولائی تک بڑے شہروں میں طوفانی بارشوں کا انتباہ

شیئر کریں

خطرناک موسمی صورتحال کی وارننگ: بارش، تیز ہوائیں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ:

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈے ایم اے) نے منگل کے روز ایک اہم ہدایت نامہ جاری کیا ہے

جس میں 25 جون سے 1 جولائی تک ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں موسمی حالات کے بدلنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

اس دوران گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔

این ای او سی کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق،
اسلام آباد
لاہور
راولپنڈی
مظفرآباد
کراچی
حیدرآباد
تھرپارکر
پشاور
سوات
گلگت
اسکردو
اور ہنزہ سمیت کئی بڑے شہر اور علاقے ممکنہ خراب موسمی حالات سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

اس اطلاع میں خبردار کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس قسم کا موسم نشیبی علاقوں میں سیلابی

صورت حال پیدا کر سکتا ہے، اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، مخدوش عمارتیں بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ایمرجنسی انتظامیہ نے شہریوں سے

اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی گاڑیاں

محفوظ مقامات پر پارک کریں۔ مزید برآں، عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین موسمی

معلومات اور حفاظتی ہدایات کے لیے این ڈے ایم اے کی الرٹ ایپ کا استعمال کریں تاکہ کسی بھی

ہنگامی صورت حال سے بروقت آگاہی حاصل کی جا سکے۔

پاکستان کی بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button