گلوکارہ آئمہ بیگ نے زین احمد کے ساتھ نکاح کی تصدیق کردی

آئمہ بیگ نے زین احمد سے نکاح کی تصدیق کر دی!
پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ شادی کی خبر باضابطہ طور پر شیئر کردی ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ دلہن کے لباس میں نظر آ رہی تھیں،
اور اب اس بات کی تصدیق بھی ہو گئی ہے کہ دونوں کا نکاح ہو چکا ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی تھی،
جس میں آئمہ بیگ اور زین احمد ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اور یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ دونوں نے نکاح کر لیا ہے۔
اب آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ کے ذریعے اس افواہ کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔
گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ انہوں نے کل رات اپنے بہترین دوست سے شادی کی ہے،
اور جلد ہی وہ اپنی تنہا تصویریں بھی شیئر کریں گی۔ آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد پاکستان کے
معروف برانڈ ’راستہ‘ کے کریٹو ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی شادی کینیڈا میں ایک نجی تقریب میں انجام پائی۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ کا قبل ازیں اداکار شہباز شگری سے منگنی ہوئی تھی،
جن سے ان کی ملاقات فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔
کچھ عرصہ تعلق میں رہنے کے بعد انہوں نے ستمبر 2022 میں شہباز شگری سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔



