تازہ تریندنیارجحان

کربلا میں کلورین گیس لیک ہونے سے سیکڑوں زائرین کی حالت خراب

شیئر کریں

کلورین گیس کے اخراج سے زائرین میں سانس کی تکلیف، طبی امداد کے بعد حالت بہتر!

کربلا اور نجف کے درمیان واقع ایک واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 621 زائرین کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا،

جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد صحت یاب کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جہاں یہ لیکج پانی کے ایک اسٹیشن سے ہوئی،

جس کے بارے میں سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ کربلا-نجف روڈ پر واقع ہے۔

عراق میں اس وقت لاکھوں شیعہ زائرین کربلا پہنچ رہے ہیں،

تاکہ امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے مزارات پر اربعین کے موقع پر حاضری دے سکیں،

جہاں امام حسینؓ کی شہادت کی یاد منائی جاتی ہے۔ ملک کا بنیادی ڈھانچہ، جو دہائیوں کے

جنگ و جدل اور بدعنوانی کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے،

اکثر حفاظتی معیارات کی عدم پیروی کا سبب بنتا ہے۔ اس سے قبل جولائی میں مشرقی شہر کوت کے

ایک شاپنگ مال میں لگنے والی آگ میں 60 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مزید پڑھیے:

بھارتی ایئر چیف کا جنگ کے 3 ماہ بعد 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا دعویٰ

امریکی ٹیرف بھارت کی مینوفیکچرنگ رفتار کو نقصان پہنچا سکتے ہیں،موڈیز

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button