بزنستازہ ترینرجحان

ایف بی آر، سیلز ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ 5 جون تک بڑھا دی

شیئر کریں

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز کے ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ

میں تبدیلی کرتے ہوئے اپریل 2025 کے ٹیکس پیریڈ کے لیے نئی ڈیڈ لائن 5 جون 2025 مقرر کی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق،

یہ توسیع اس صورت میں دی جائے گی جب کہ واجب الادا سیلز ٹیکس کی رقم مقررہ وقت یعنی 18 مئی 2025 تک ادا کر دی جائے۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے تمام متعلقہ اداروں، بشمول
چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو
لارج ٹیکس پیئرز آفسز
میڈیم ٹیکس پیئر آفسز
کارپوریٹ ٹیکس آفسز
اور ریجنل ٹیکس آفسز کو ہدایات جاری کی ہیں۔

ایف بی آر نے یہ فیصلہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے

سیکشن 43 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔ بیان کے مطابق،

جن ریٹرن کو 18 مئی 2025 تک جمع کرایا جائے گا، وہ اب 5 جون 2025 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں،

بشرطیکہ واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی بروقت مکمل کی گئی ہو۔

مزید پڑھیے:

پیٹرول 1 روپے مہنگا ،ڈیزل کی قیمت برقرار

حکومت کا سولر پینلز پر سیلز ٹیکس ختم کرنے پر غور

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button