بزنستازہ ترینرجحان

پی ایس ایکس کا بڑا فیصلہ، فروری 2026 سے اسٹاک سیٹلمنٹ دورانیہ ایک روزہ کر دیا جائے گا

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اہم تبدیلی!

T+1 سیٹلمنٹ نظام کا آغاز 9 فروری 2026 سے:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے اپنے نقد لین دین کے نظام کو جدید بنانے کے لیے اہم قدم

اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فروری 2026 سے حصص کی خرید و فروخت کی ادائیگی کا دورانیہ

موجودہ دو دن (T+2) سے کم کرکے ایک دن (T+1) کر دیا جائے گا۔

اس نئے نظام کے تحت،

سرمایہ کار جلدی فیصلے کر سکیں گے، مارکیٹ میں نقدی کی دستیابی میں اضافہ ہوگا اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

اس سے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو عالمی سطح پر مزید قابل اعتماد اور جدید تصور کیا جائے گا۔

ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید نے پیر کو ایک تقریب میں یہ اعلان کیا کہ 9 فروری 2026 سے

پی ایس ایکس پر T+1 سیٹلمنٹ کا باقاعدہ نفاذ شروع ہو جائے گا،

جس سے مارکیٹ کے معیار اور کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

یہ تقریب نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) نے منعقد کی،

جو پی ایس ایکس میں حصص کی کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ کا مرکزی ادارہ ہے۔

اس نظام میں سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) اور مقامی و غیر ملکی بینکوں سمیت دیگر شراکت دار بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button