بزنستازہ ترینرجحان

پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے، ذرائع

Spread the love

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے، جس میں پیٹرول 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔

گزشتہ ماہ جنوری کے آخر میں ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیشگی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کردیا تھا۔

اس اعلان کے بعد پیٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

اسی طرح مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 187 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button