تازہ ترینرجحانکھیل
Trending

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نامیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

شیئر کریں

ابوظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابیون کا سفر جاری ہے، پاکستان نے نامیبیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد بااسانی 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی، محمد رضوان 79 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پلیر آف دی پیچ قرار پائے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر اوورز میں 190 رنز کا شاندار پہاڑ کھڑا کردیا۔ وکٹ کیپر اوپنر محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رہا اور 79 رنز اسکور کیے، کپتان بابر اعظم نے 70 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

کپتان بابر اعظم نے وہرات کوہلی کا کم ترین اننگز میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ پروفیسر حفیظ نے جارہانہ کھیل کھیلتے ہوئے 32 رنز اسکور کیا۔

نامیبیا کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کی تو ابتدا میں ہی حسن علی نے پہلی وکٹ لے لی جس کے بعد پوری ٹیم کا مورال ڈاؤن ہوگیا اور نامیبیا مقرر اوورز میں حدف حاصل کرنے مین ناکام رہا اور 5 وکٹوں کے نقصان ہر 144 رنز تک محدود ہوگئی۔

پاکستانی بالرز حسن علی، عماد وسیم، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں، نامیبیا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی جس کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button