تازہ تریندنیارجحان

پرنس "رحیم آغا خان” اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا مقرر

شیئر کریں

پرنس کریم کے انتقال کے بعد نئی روحانی قیادت

نیا روحانی پیشوا مقرر

پرنس کریم کے انتقال کے بعد، پرنس رحیم آغا خان پنجم کو اسماعیلی کمیونٹی کا روحانی پیشوا مقرر کردیا گیا ہے۔

اسماعیلی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق،

پرنس رحیم اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں مورثی امام ہیں، جن کی نامزدگی پرنس کریم آغا خان نے روایتی طور پر کی تھی۔
< h2>شہزادہ رحیم کی تعلیم اور پس منظر

شہزادہ رحیم 12 اکتوبر 1971 کو پیدا ہوئے ہیں۔ وہ پرنس کریم آغا خان (مرحوم) اور ان کی پہلی بیوی شہزادی سلیمہ کے بڑے بیٹے ہیں۔

انہوں نے فلپس اکیڈمی اینڈور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور 1995 میں براؤن یونیورسٹی سے تقابلی ادب میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔

خاندان اور ذاتی زندگی

شہزادہ رحیم کے دو بیٹے ہیں: شہزادہ عرفان، جو 2015 میں پیدا ہوئے، اور شہزادہ سنان، جو 2017 میں پیدا ہوئے۔

سماجی خدمات اور خوشحالی میں کردار

پرنس رحیم آغا خان ڈویلمپنٹ نیٹ ورک (AKDN) کی متعدد ایجنسیوں کے بورڈز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف اسماعیلی اسٹڈیز اور کمیونٹی کے سماجی کاموں میں بھی بھرپور حصہ لیا ہے۔

ماحولیات اور کمیونٹی کی فلاح

اعلامیے کے مطابق، پرنس رحیم خاص طور پر AKDN کی ماحولیات کے تحفظ

اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے خاص فکر مند ہیں۔

ان کی کوشش ہے کہ AKDN اور اسماعیلی کمیونٹی کے ادارے ان افراد کی ضروریات کو پورا کریں جو غربت کا شکار ہیں،

اور انہیں تعلیم، تربیت اور انٹرپرائز کے ذریعے بہتر معیشت فراہم کریں۔

باہمی روابط

شہزادہ رحیم حکومتوں اور بین الاقوامی رہنماؤں کے ساتھ باقاعدگی سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں،

تاکہ اسماعیلی کمیونٹی کے مفادات اور ترقی پر توجہ دی جا سکے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button