پاکستانتازہ ترینرجحان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر

Spread the love

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک مؤخر کر دیا۔

عدالتی ذرائع

عدالتی ذرائع کے مطابق، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج تعطیلات پر ہیں، اس لئے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

عدالتی عملے نے نیب کے پراسیکیوٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کو بھی فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ جج ناصر جاوید رانا نے اس کیس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کر لیا تھا۔

پہلے اس کیس کا فیصلہ 23 دسمبر کے لیے طے کیا گیا تھا، مگر بعد میں عدالت نے فیصلہ سنانے کی تاریخ ملتوی کر کے 6 جنوری کر دی تھی، اور اب یہ تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں کب کیا ہوا؟
تفصیل:

– 190 ملین پاؤنڈ کا ریفرنس جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔

– یہ واحد کیس ہے جس کا ٹرائل ایک سال تک جاری رہا، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شرکت کی۔

– نیب نے 13 نومبر 2023 کو بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے لیے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس تشکیل دیا۔

– نیب نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے 17 دن تک تفتیش کی۔

– یکم دسمبر 2023 کو نیب نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کیا۔

– ریفرنس دائر کرنے کے بعد، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تفصیلات جاننے کی کوشش کی گئی۔

– عدالت نے 27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی۔

– 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 100 سے زیادہ سماعتیں ہوئیں۔

– نیب نے ابتدا میں 59 گواہوں کی فہرست عدالت میں درج کی۔

– ان 59 گواہوں میں سے 24 گواہوں کو نیب نے چھوڑ دیا۔

– ریفرنس میں مجموعی طور پر 35 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

– وکلا صفائی نے تمام 35 گواہوں پر جرح مکمل کی۔

– ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے 38 سماعتوں کے بعد جرح کی۔

– اس کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی گواہی دیں گے۔

– سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل افسر بھی گواہوں میں شامل تھے۔

– عدالت نے ذلفی بخاری، فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر اور ضیاءالمصطفیٰ نسیم سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔

– اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

– 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی۔

– بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری ٹرائل کورٹ نے کی۔

– ٹرائل کے دوران، بانی پی ٹی آئی نے 16 عدالتی گواہوں کی فہرست عدالت میں جمع کرائی۔

– عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت میں گواہوں کو بلانے کی درخواست مسترد کر دی۔

– بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے اپنے حق میں گواہ پیش کرنے کی استدعا کی لیکن بعد میں اس سے پیچھے ہٹ گئے۔

– 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 4 مرتبہ ججز کی تبدیلی ہوئی۔

– پہلے جج محمد بشیر تھے، پھر ناصر جاوید رانا، پھر محمد علی وڑائچ اور دوبارہ ناصر جاوید رانا کے پاس معاملہ آیا۔

– بانی پی ٹی آئی نے دو مرتبہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا پر اعتماد کا اظہار کیا۔

– نیب کی 6 رکنی پراسیکیوشن ٹیم نے کیس کی پیروی کی۔

– پراسیکیوشن ٹیم میں سردار مظفر عباسی، امجد پرویز، سہیل عارف، عرفان بھولا اور چوہدری نذر شامل تھے۔

– بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس چوہدری نے ہیرنگ میں شرکت کی۔

– بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم کو پاکستان منتقل کرنے سے پہلے خفیہ معاہدے کے ذریعے منظم کیا۔

– بانی پی ٹی آئی نے اس معاہدے کو اپنے اثر و رسوخ سے وفاقی کابینہ میں منظور کرایا۔

– مرزا شہزاد اکبر نے 6 دسمبر 2019 کو نیشنل کرائم ایجنسی کی رازداری کے لیے دستخط کیے۔

– بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔

– بشریٰ بی بی نے 24 مارچ 2021 کو بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی کی دستاویزات پر دستخط کرکے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔

– بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کی سہولت کاری کرکے غیر قانونی اور بے ایمانی کی۔

– خفیہ معاہدے کے ذریعے حکومت کے اثاثے کے طور پر 190 ملین پاؤنڈ کا استعمال کیا گیا۔

– بشریٰ بی بی اور عمران خان نے 240 کنال اراضی موہڑہ نور اسلام آباد میں حاصل کی۔

– بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے۔

– بانی پی ٹی آئی نے وزارت عظمیٰ کے دوران پراپرٹی ٹائیکون سے غیر قانونی مالی فوائد حاصل کیے۔

– بانی پی ٹی آئی نے ذلفی بخاری کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون سے القادر یونیورسٹی کے لیے 458 کنال زمین خریدی۔

– اپریل 2019 میں القادر یونیورسٹی کا کوئی بھی وجود نہیں تھا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button