پنجاب کے بیشترعلاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان بیان
موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2، جو لاہور سے ہرن مینار تک جاتی ہے، اور موٹروے ایم 3، جو فیض پور سے درخانہ تک ہے، کو بند کردیا گیا ہے۔
یہ اقدام عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کی روشنی میں سفر کریں اور کسی بھی معلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کو غیر ضروری سفر کرنے سے بچنا چاہیے، تیز رفتاری سے پرہیز کریں، اور اپنی گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلے کو برقرار رکھیں۔ ڈرائیورز کو دھند کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔