تازہ ترینکھیل

کرکٹ کی دنیا میں بڑی تبدیلی بلے باز کو اب بیٹسمین نہیں کہا جائے گا

شیئر کریں

کراچی (سید طٰهٰ علی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کی دنیا میں بڑی تبدیلی کی اعلان کردیا، جس کے بعد کرکٹ کی تاریخ ہی بدل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ میں وقت کے ساتھ کافی تبدیلیاں ہوتی رہی ہی۔ لیکن خواتین کی کرکٹ کے آغاز کے بعد خاتون بلے باز کے لیے کیا اصطلاح استعمال کی جائے نئی بحث نے جنم لیا۔

جیسے مرد بلے باز کے لیے بیٹسمین کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے ویسے خاتون بلے باز کو خاتون بیٹسمین کہا جانے لگا جس پر سابق سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید کی گئی اور اس مسئلے کو آئی سی سی کے سامنے اٹھایا گیا کہ یہ غلط العام اصطلاح ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے بیٹسمین کی اصطلاح تبدیلی کرنے کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے کرکٹ کے قوانین میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ آئندہ مرد یا خاتون بلے باز کو بیٹسمین کی بجائے ‘بیٹر’ کہا جائے گا جبکہ آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بلے بوزوں کو ‘بیٹر’ کہہ کر پکارا جائے گا۔

آئی سی سی کے اس اقدام کو خواتین کرکٹرز نے خوش آئیند قرار دیا ہے تاہم آئی سی سی کا یہ فیصلہ کرکٹ کی 200 سال سے بھی زائد تاریخ بدل کر رکھ دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button