بزنستازہ ترینرجحان

عدادوشمار کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی

Spread the love

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان اور سیمنٹ ریٹیل قیمت

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 2جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں فی بوری سیمنٹ کی اوسط ریٹیل قیمت 1415 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.45 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1422 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح 2 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1385 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتےمیں بھی 1385 روپےتھی۔

دوسرے شہر اور سیمنٹ کی قیمت

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1376، راولپنڈی 1371،

گوجرانوالہ 1440، سیالکوٹ 1420، لاہور 1450،

فیصل آباد 1430، سرگودھا 1397، ملتان 1430،

بہاولپور 1460، پشاور 1423 اور بنوں میں سیمنٹ کی

فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1370 روپے ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1340، حیدرآباد1340،

سکھر1450،لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1430 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1347 روپے ریکارڈکی گئی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button