پاکستانتازہ ترینرجحان

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈ اور برفباری

Spread the love

ملک بھرمیں سردی کی شدت برقرار ہے، بالائی علاقوں میں شدید ترین ٹھنڈ پڑنے لگی۔

شمالی علاقوں میں پہاڑوں پربرفباری

ملک کے شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

درجہ حرارت منفی ہونے کی وجہ سے آبشاریں اور جھیلیں منجمند ہو چکی ہیں، جبکہ پانی کی ٹینکیاں بھی منجمد پانی سے پھٹنے لگی ہیں۔

شدید برفباری درجہ حرارت منفی

شدید برفباری کی وجہ سے متعدد افراد محصور ہو چکے ہیں۔

استور میں درجہ حرارت منفی 13، قلات میں منفی 5 اور کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، جبکہ استور میں بھی منفی 4 اور لہہ میں منفی 5 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز قلات میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں سرد، خشک موسم برقرار رہے گا، خاص طور پر شمالی علاقے شدید سرد رہنے کے امکانات ہیں۔

بلوچستان کے کئی اضلاع میں شدید سردی کی توقع ہے جبکہ مری، گلیات اور اطراف کے علاقوں میں بھی موسم خشک اور انتہائی سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button