پاکستانتازہ ترینرجحان

نئے مالی سال کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ بجٹ کال سرکلر 2025-26 جاری

وفاقی کابینہ سے بجٹ اسٹریٹجی حکمت عملی پیپر کی منظوری اپریل کے تیسرے ہفتے میں لی جائے گی، وزارت خزانہ

Spread the love

اسلام آباد: نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ بجٹ کال سرکلر 2025-26

وزارت خزانہ نے بجٹ کال سرکلر 2025-26 جاری کیا ہے۔

جس کے تحت بجٹ پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ کی جانب سے بجٹ کے اہداف اور متعلقہ دستاویزات کی منظوری حاصل کی جائے گی۔

بجٹ اسٹریٹیجی حکمت عملی کی منظور ہ حاصل کرنے کا عمل اپریل کے تیسرے ہفتے میں مکمل کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ بیان

وزارت خزانہ کے ایک بیان کے مطابق، سالانہ منصوبہ بندی کے لیے کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جائے

جبکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں بلایا جائے گا۔

کابینہ کے لیے بجٹ کے تخمینے اور دیگر اہم دستاویزات کی تیاری مئی کے اختتام تک مکمل کی جائے گی۔

ترقیاتی بجٹ جائزہ

فروری میں موجودہ اور ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کا اجلاس منعقد گا۔

اور اسی مہینے کی آخر میں مڈ ایئر ریویو رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button