پاکستانتازہ ترینرجحان

عمران خان ( بانی پی ٹی آئی) پر اڈیالہ میں 21 ماہ کا خرچہ 55 کروڑ

Spread the love

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اڈیالہ جیل میں 21 ماہ کی قید کے دوران حکومت کی جانب سے 55 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق

نجی ٹی وی کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق، عمران خان تقریباً 520 دن سے جیل میں ہیں اور ان کے خلاف 188 مختلف مقدمات درج ہیں۔

جن میں سے 4 نیب کی انکوائریوں سے متعلق ہیں۔

جبکہ ایف آئی اے میں 12 تحقیقات جاری ہیں اور ملک بھر کے 70 پولیس اسٹیشنز میں 172 کریمنل کیسز بھی درج ہیں۔

سرکاری ذرائع کا انکشاف

سرکاری ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی پر 5 کروڑ روپے جبکہ جیل کے ارد گرد بہتر سیکیورٹی کے لیے 2 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے 26 گارڈز اور 5 ایجنسی آپریٹرز تعینات ہیں جو جیل کے باہر سیکیورٹی معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

تحقیقات کے مطابق، عمران خان کے روزانہ کے کھانے پینے پر 32 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں، جو کہ حکومتی اخراجات میں شامل ہیں۔

جبکہ ان کے دیگر بنیادی لوازمات پر ماہانہ 5 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔ سیکیورٹی پر سالانہ 12 لاکھ روپے بھی خرچ ہورہے ہیں۔

علاوہ ازیں، اڈیالہ جیل میں عمران خان کے بینک اکاونٹ میں 2 کروڑ روپے سے زائد موجود ہیں جو وہ اپنے استعمال کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) پر خرچہ

حکام نے مزید بتایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم اور پراسیکیوٹرز پر اب تک 30 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

جبکہ ایف آئی اے کی 16 ایویسٹی گیٹرز ان کے خلاف 12 مقدمات کی تفتیش کر رہے ہیں جن پر 5 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

ملک بھر کے تھانوں میں درج 172 مقدمات میں سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button