
لندن(فرح کاظمی) ہائی کمشنر معظم احمد خان نے 6 اگست 2021 کو پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستانی چیوننگ اور کامن ویلتھ اسکالرز کی اعزازمیں عشائیہ کی میزبانی کی۔
برطانوی یونیورسٹیوں میں مختلف تعلیمی پروگراموں میں اندراج شدہ 45 اسکالرز نے عشائیہ میں شرکت کی۔ ہائی کمشنر نے طلباء کو اسکالرشپ پروگراموں کے لیے منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔
ہائی کمشنر نے ان پر زور دیا کہ وہ برطانیہ میں تعلیمی تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور برطانوی عوام اور دیگر ممالک کے ساتھی اسکالرز کے ساتھ دیرپا دوستی کرکے برطانیہ میں زیادہ سے زیادہ قیام کریں۔
ہائی کمشنر نے انہیں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں ہائی کمیشن کے کام اور کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
طلباء نے اپنے تجربات شیئر کیے اور کہا کہ اس طرح کے اسکالرشپ پروگرام لوگوں کے ساتھ رابطوں کو فروغ دینے اور ثقافتی تنوع کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی متنوع ثقافت ، سیاحت کے مواقع اور معاشی صلاحیت کو اپنے 160 سے زائد ممالک کے ساتھی اسکالرز سے متعارف کرانے کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔