پاکستانتازہ ترینرجحان

9 مئی مقدمات، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد اور دیگر کو 10سال قید

شیئر کریں

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کے مقدمات میں فیصلے!

پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا اور بریت:

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کردیا ہے، جبکہ
یاسمین راشد
میاں محمود الرشید
اعجاز چوہدری
اور عمرسرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،

جس میں 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے اور شادمان تھانے کو آگ لگانے کے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا۔

اس دوران، شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات سے بری کیا گیا۔

اس کے علاوہ، عدالت نے
یاسمین راشد
اعجاز چوہدری
اور عمرسرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا دی۔

پی ٹی آئی کی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو بھی شادمان تھانے کو نذر آتش

کرنے کے مقدمے میں پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے

شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں بھی پی ٹی آئی رہنماؤں
یاسمین راشد
محمود الرشید
اعجاز چوہدری
اور سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی،

جبکہ شاہ محمود قریشی اور حمزہ عظیم سمیت چھ ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا۔

9 مئی کیس: پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی ایم این اے کو قید کی سزا

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button