بزنستازہ ترینرجحان

سونے کی قیمت میں فی تولہ 3600 روپے کی کمی

شیئر کریں

پاکستانی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی!

پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی،

جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 36

امریکی ڈالر کم ہوکر 3,361 ڈالر فی اونس رہ گئی ہے، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے۔

اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جہاں فی تولہ سونا 3,600 روپے کمی کے بعد 358,800 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونا کی قیمت میں 3,086 روپے کی کمی واقع ہوئی اور یہ 307,613 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ ہفتہ کو فی تولہ سونا 362,400 روپے تک پہنچ چکا تھا،

مگر عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے سبب اب یہ رقم کم ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ، چاندی کی قیمت میں بھی 51 روپے کی کمی دیکھی گئی،

جس کے بعد اس کی قیمت 4,013 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 1500 پوائنٹس بڑھ گیا

31 اگست تک تمام ریٹیل آؤٹ لیٹس پر راست کیو آر کوڈ آویزاں کرنا لازمی قرار

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button